سیالکوٹ میں ملاقات کے بعد انھوں نے کہا کہ طلحہ نے بغیر کسی حکومتی سرپرستی کے ٹوکیو میں بہترین پرفارمنس دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
سراج الحق نے کہا کہ لوگوں کو امید تھی کہ ایک کرکٹر ملک کا وزیراعظم بن گیا تو کم از کم کھیلوں کے شعبوں میں تو بہتری آئے گی، لیکن افسوس کی بات ہے کہ تمام شعبوں کی طرح کھیل میں بھی ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گراونڈ ویران پڑے ہیں اور حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑی پریشان اور مایوس ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے پر ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا ہے۔



