مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا، جہاں آج پہلا روزہ رکھا گیا ہے۔
گزشتہ رات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح کے روح پرور مناظر دیکھے گئے۔دنیا بھر سے آئے ہزاروں مسلمان بارگاہ الہٰی میں سجدہ ریز ہوئے، ماہ رمضان پانے پر شکر اور مغفرت کی دعائیں مانگی گئیں۔اس کے علاوہ عراق، عمان، ترکیے، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں پہلا روزہ کل ہوگا، وسطی ایشیائی ممالک آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان میں رمضان المبارک کا آغاز جمعرات سے ہوگا، بنگلا دیش، بھارت، جاپان، سنگاپور، آسٹریلیا اور فرانس میں بھی کل پہلا روزہ رکھا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج پشاور میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے، اس موقع پر ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے جہاں سے چاند کی شہادتیں موصول کی جائیں گی۔محکمہ موسمیات اور متعلقہ ماہرین کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، جس کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ رمضان المبارک کا باقاعدہ اعلان اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر