عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں حاصل سہولیات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کی جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل کے ایک علیحدہ کمپاؤنڈ میں رکھا گیا ہے جو 7 سیلز پر مشتمل ہے اور جس میں 35 قیدیوں کے رہنے کی گنجائش موجود ہے، کمپاؤنڈ کے سامنے 57 فٹ لمبی اور 14 فٹ چوڑی راہداری بھی موجود ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے 35 بائی 37 فٹ کا لان مختص کیا گیا ہے جہاں وہ چہل قدمی کے علاوہ اخبارات اور کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں، مزید برآں انہیں ورزش کے لیے سائیکلنگ مشین اور جم کا سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ناشتے میں کھجور، اخروٹ، شہد، کافی، دلیہ، لسی اور چیا سیڈز شامل ہوتے ہیں، جبکہ مسمی اور انار کا تازہ جوس بھی ان کی غذا کا حصہ ہے۔دوپہر کے کھانے میں دیسی مرغی، مٹن، سلاد، اچار، آلو چپس، فرائی انڈہ اور مکس دال فراہم کی جاتی ہے، شام کی غذا میں بادام، کشمش، ناریل پاؤڈر، کھجور، کیلا اور سیب کا شیک دیا جاتا ہے۔رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام بنیادی اور اضافی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر