خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید

پشاور(نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی نے بڑی کامیابی میں انتہائی مطلوب سمیت 3 دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی جس میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مشترکہ آپریشن کبل گرام کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کیا گیا جہاں مارے گئے دہشتگرد انتہائی مطلوب تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور اسلام کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 3 اہلکار شہید ہوگئے جن میں مقبول احمد، فدا حسین اور سعید الرحمان شامل ہیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق کبل گرام میں دہشتگردوں کی موجودگی اس بات کی تصدیق ہے کہ یہ کسی بڑی دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹارگٹڈ آپریشن انسدادِ دہشتگردی کی حکمتِ عملی میں ایک اہم پیش رفت ہے جس نے فتنہ الخوارج کے منظم نیٹ ورک کو مؤثر انداز میں کمزور کر دیا۔دفاعی ماہرین کے مطابق یہ دہشتگرد گروہ ماضی میں چینی باشندوں پر ہونے والے حملوں میں بھی ملوث تھا، دفاعی ماہرین کے مطابق شہید جوانوں کی قربانی قومی سلامتی کے تحفظ کی روشن مثال اور دہشتگردی کے خلاف ریاست کے غیر متزلزل عزم کا عملی ثبوت ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر