عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ

شیخوپورہ(نیشنل ٹائمز)وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے اور ان کی دوسری آنکھ کی بینائی 6/6 ہے۔
شیخو پورہ بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبی ٹیم نے بانئ پی ٹی آئی کے جاری علاج پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے، اپوزیشن رہنماؤں اور بانی کے ذاتی معالجین کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں مشکل فیصلوں کے نتائج برآمد ہو رہے ہیں، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام اشد ضروری ہے، ریاست پاکستان چار اکائیوں پر مشتمل ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر ہمارا حصہ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ موٹر ویز اور جی ٹی روڈ کی بندش غیر آئینی اقدام ہے، خیبر پختونخوا حکومت آئین اور قانون کی پاسداری کرے، ہم سب نے مل کر اس ملک کو بہتری کی طرف لے جانا ہے، وکلاء کے مسائل کا ادراک ہے، ان کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، انصاف کی فراہمی میں بار اور بینچ میں تعاون ناگزیر ہے۔



  تازہ ترین   
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی
متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ
خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی: مریم نواز
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر