فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف آف ڈیفنس سروسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جرمنی کے 3 روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے 62ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے ترجمان ادارے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل کی جرمن وزیر داخلہ، مشیر خارجہ اور چیف آف ڈیفنس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جن میں دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کی برازیل کے جوائنٹ سٹاف سربراہ اور لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں دفاعی تعاون، عالمی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر