خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی

خیرپور (نیشنل ٹائمز) ٹنڈومستی کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ خیرپور کے قریب قومی شاہرہ پر ٹنڈومستی کے مقام پر پیش آیا، متاثرہ کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین، کوچ کا ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے جاں بحق ہونے والے مسافروں کی میتوں کو سول ہسپتال خیرپور جبکہ زخمیوں کو گمبٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد قومی شاہراہ عام ٹریفک کیلئے بند ہو گئی، موٹروے پولیس اور خیرپور پولیس نے روڈ کو آمد و رفت کیلئے بحال کروایا جبکہ حادثے کا شکار دونوں گاڑیاں روڈ پر موجود ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر