چین کا عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی نظام کی مستحکم بحالی کی ضرورت پر زور

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ایک ڈچ عدالت کی جانب سے سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنی نیکسپیریا سے متعلق فیصلے کے اعلان کے بعد عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی نظام کی ہموار اور مستحکم بحالی کی کوششوں پر زور دیا ہے۔
چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے ڈچ انٹرپرائز چیمبر کی جانب سے نیکسپیریا میں مبینہ بدانتظامی کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دینے کے حالیہ فیصلے سے متعلق سوال پر کہا کہ عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی نظام کی ہموار اور مستحکم بحالی نہایت اہم ہے جو چین اور نیدرلینڈز سمیت بین الاقوامی صنعت کے مشترکہ مفاد میں ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ ڈچ فریق عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت اور سپلائی نظام کے استحکام کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کی کمپنیوں کے لئے سازگار حالات پیدا کرے گا تاکہ وہ تعمیری مذاکرات کے ذریعے اندرونی تنازعات کو حل کر سکیں۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر