وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کےسربراہ طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا، وزیرِاعظم نےطارق رحمان کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیرِاعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے بنگلادیش کے عوام کو کامیاب عام انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دی اور پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی اور خطےکے امن و ترقی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا، دونوں رہنماؤں نے بیگم خالدہ ضیا کی پاک بنگلا دیش تعلقات کےلیےخدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ رہنماؤں نے رابطےمیں رہنے اورعوامی فلاح کے لیے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نےطارق رحمان کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔خیال رہے کہ بنگلا دیش کے الیکشن کمیشن میں ملک میں گزشتہ روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق طارق رحمان کی بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گئی۔الیکشن کمیشن بنگلادیش کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نتائج کے مطابق 299 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں بی این پی نے 212 نشستیں لیکر واضح برتری حاصل کر لی ہے جبکہ جماعت اسلامی 77 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر