سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار

لاہور(نیشنل ٹائمز)سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 26 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ کے دوران 286 ائی بی اوز اپریشن کیے، لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، خوشاب، میاںوالی، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، چکوال، راجن پور، نارووال، پاک پتن، سرگودھا میں کارروائیاں کی گئیں۔لاہور سے القاعدہ کا ایک اور سرگودھا سے فتنہ الخوارج کے 4 خطرناک دہشت گرد پکڑے گئے جن کا تعلق علاقہ غیر سے ہے، دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ای ائی ڈی بم 3 ، ڈیٹونیٹر 19، حفاظتی فیوز وائر 34 فٹ، پمفلٹ، نقدی، پرائمہ کارڈ برآمد کیے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت عرفان، ضامن علی، مجاہد علی، فیصل، شیراز، نعمت اللہ، اسامہ، غلام یاسین، یاسر، عمران وغیرہ کے نام سے ہوئی۔دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، ایک ماہ کے دوران 4662 کومبنگ آپریشنز کے دوران538 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 160009 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ترجمان نے کہا کہ سی ٹی ڈی دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر