حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری

.اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے جس پر اپوزیشن کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج تک رسائی کیلئے اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر طارق فضل چودھری اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو منا نہ سکے، جبکہ پارلیمنٹ کے تمام داخلی و خارجی راستے تاحال بند ہیں، پارلیمنٹ لاجز کے گیٹ بھی مکمل طور پر سیل کر دیے گئے ہیں۔پارلیمنٹ لاجز میں پولیس اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے مابین دھکم پیل کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، سارجنٹ ایٹ آرمز نے سکیورٹی پولیس کے سپرد کر دی ہے۔ادھر اسلام آباد کے ریڈ زون میں سکیورٹی سخت کر دی گئی جہاں داخلی راستہ بند ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات کر دی گئی جبکہ قیدی وینز بھی وہاں موجود ہیں۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اندر داخل ہونے سے روکے جانے پر خیبرپختونخوا ہاؤس کے دروازے پر ہی دھرنا دے دیا۔



  تازہ ترین   
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر