یوکرین کے بجلی نظام کی بگڑتی صورتحال سے جوہری سلامتی کو خدشات لاحق ہیں، آئی اے ای اے

ویانا (شِنہوا) اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے کہا ہے کہ یوکرین میں عسکری سرگرمیوں سے مقامی بجلی کے نظام کو نقصان پہنچ رہا ہے جس سے جوہری تحفظ اور سلامتی کو ہمہ وقت خطرات لاحق ہیں۔
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر جوہری ببجلی گھروں (این پی پی) کی کارروائیاں فوجی سرگرمیوں کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔ یوکرین بھر میں ماسوائے ایک یونٹ کے تمام ری ایکٹر یونٹس نے بجلی کی پیداوار کم کر دی ہے اور بجلی کی متعدد بیرونی ترسیلی لائنیں منقطع ہو گئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے تمام جوہری بجلی گھروں نے اپنی نگرانی کے علاقوں میں متعدد ڈرونز اور ایک کروز میزائل کی موجودگی کی اطلاع دی ہے اور خمل نیٹسکی جوہری بجلی گھر میں موجود آئی اے ای اے کی ٹیم نے فوجی سرگرمیوں کی آوازیں سنی ہیں ۔
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوکرین میں اس طرح کے واقعات اب بہت زیادہ عام ہو چکے ہیں اور ہر واقعہ ہمیں بجلی کے نظام کی بگڑتی صورتحال سے جوہری تحفظ اور سلامتی کو لاحق ہمہ وقت خطرات کی یاد دہانی کراتا ہے۔
انہوں نے تمام جوہری مقامات پر زیادہ سے زیادہ عسکری تحمل کا مظاہرہ کرنے مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ جوہری حادثے سے کسی کو بھی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر