تنزانیہ میں چینی ماہرین کی جانب سے فلاحی اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد

دارالسلام (شِنہوا) تنزانیہ کے زنجیبار میں شسٹوسومیاسس کی روک تھام اور انسداد کے لئے چین کے تعاون سے جاری منصوبے کے ماہرین کی ٹیم نے پیمبا جزیرے میں فلاحی عطیات اور ثقافتی تبادلے کی تقریب کا انعقاد کیا۔
یہ تقریب نگامبوا پرائمری سکول میں 2026 کے چین-افریقہ عوامی تبادلے کے سال کے سلسلے میں منعقد کی گئی جس میں مقامی محکمہ تعلیم و صحت کے نمائندگان، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔
چینی ماہرین نے کپڑے، فٹبال اور تعلیمی سامان کے عطیات دیئے۔ انہوں نے صحت سے متعلق لیکچر بھی دیا جس میں شسٹوسومیاسس کی منتقلی، روک تھام اور تشخیص کے بارے میں طلبہ کو آگاہ کیا گیا۔
پیمبا جزیرے کی وزارت تعلیم کے کوآرڈینیٹر محمد ناصر سلیم نے کہا کہ اس تقریب نے ثقافتی میل جول کو طبی تعلیم اور مادی تعاون کے ساتھ جوڑ دیا ہے جس سے طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کو تقویت ملی ہے اور چین-افریقہ تعلیمی تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔
چینی ماہرین کی ٹیم کے سربراہ وانگ وی نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد عوامی بہبود کی امداد کو سکولوں میں طبی تعلییم کے ساتھ مربوط کرنا تھا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ثقافتی تبادلے اور صحت سے متعلق آگاہی کو یکجا کر کے چین-افریقہ دوستی کی جڑیں نوجوان نسل میں مزید گہری ہوں گی۔



  تازہ ترین   
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے: فیصل کریم کنڈی
فضل الرحمان سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں: حنیف عباسی
قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی
نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
قلات اور گوادر میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
کینیڈا میں بھارت مخالف نعروں کی گونج، بھارتی پنجاب کو آزاد ریاست بنانے کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر