بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب کر لی ہیں، پانی کے حق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، مسائل پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساولکوٹ ڈیم کا معاملہ اٹھایا ہے، پاکستان کےانڈس واٹرکمشنرنےبھارتی واٹرکمشنر کو خط لکھا ہے، پاکستان نےنئےڈیم کی تمام تفصیلات طلب کی ہیں، سندھ طاس معاہدہ کےتحت پاکستان تمام تفصیلات لینےکاحق رکھتا ہے۔
رافیل کمپنی نے طیارے گرانے کی توثیق کی
ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت پر زور دیتے ہیں کہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرے، پاکستان پرامن طریقے سے تمام مسائل حل کرنا چاہتا ہے، پاکستان اپنےلوگوں کے پانی کےحقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ رافیل کمپنی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے گرائے جانے کی معلومات کی توثیق کی ہے، مستقبل میں بھی کسی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی قانونی ٹیم نے عالمی ثالثی عدالت میں سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے سماعت میں حصہ لیا، جبکہ بھارت اس سماعت میں شریک نہیں ہوا، پاکستان نے دوبارہ اس بات کی تجدید کی کہ دونوں فریقین کے لیے سندھ طاس معاہدے کی مکمل پابندی لازمی ہے۔
بھارت کرکٹ کو بنگلہ دیش کےخلاف ہتھیار بنا رہا تھا
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ کرکٹ میں سیاست کو ملوث کرنا یا اس کو ہتھیار بنانا افسوسناک ہے، بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ کھیل کو سیاسی ہتھیارنہ بننے کیلئے کیا تھا، بھارت کرکٹ کو بنگلہ دیش کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کر رہا تھا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد خودکش دھماکےمیں افغان سرزمین کے استعمال کے ثبوت عالمی سطح پرپیش کیے، داعش حملوں کا ماسٹرمائنڈ افغانستان میں موجود ہے، ہماراسفارتخانہ افغانستان میں موجود ہے، انہوں نے بھی تبادلہ کیا ہے۔
افغانستان میں داعش کی موجودگی کے ثبوت دنیا کو دیدیئے
طاہر حسین اندرابی نے واضح کیا کہ افغانستان میں داعش موجودگی کےثبوت عالمی شراکت داروں سے شیئر کیے، پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ازبکستان کےصدر نے پاکستان کا دورہ کیا، ازبک صدر کو وزیراعظم نے دورے کی دعوت دی تھی، پاکستان اور ازبکستان میں تجارت 2ارب ڈالرتک لے جانے پر اتفاق ہوا، پاک ازبک ترجیحی تجارتی معاہدے کو مزید وسیع کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ قازقستان کے صدر نے بھی پاکستان کا دورہ کیا، قازقستان صدر نے وزیراعظم اور صدرمملکت سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں سکیورٹی اورڈیفنس کےمعاملات پر گفتگو ہوئی، ملاقاتوں میں مشترکہ فوجی مشقوں پر بھی اتفاق ہوا۔
غزہ بورڈ میں اچھی امید سے شمولیت کی
انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار نےآذربائیجان کے وزیرخزانہ سے رابطہ کیا، اسحاق ڈار کی ایران کے وزیرخارجہ سے 2 بار گفتگو ہوئی، اسحاق ڈار اور ترکیے کے وزیرخارجہ کا 2 بار رابطہ ہوا، رواں ہفتے پاکستان نے ایکسپورٹ کنٹرول فہرستوں کی تجدید کی، رواں ہفتےپاکستان سمیت 8مسلم ممالک نے 2مشترکہ بیان جاری کیے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم بورڈ آف پیس اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیرخارجہ اسحاق ڈاربھی وزیراعظم کےہمراہ ہوں گے، وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، پاکستان نےبورڈ میں اچھی امید کےساتھ شمولیت اختیارکی ہے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر