پاکستان کے خلاف کولمبو میں کھیلنا ایک چیلنج ہو گا، بھارتی اسسٹنٹ کوچ

ممبئی(نیشنل ٹائمز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹینٹ کوچ نے کہا ہے کہ کولمبو میں کھیلنا ایک چیلنج ہو گا جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم گزشتہ 2 ہفتوں سے موجود ہے۔
پاکستانی ٹیم کو حکومت کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت ملنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈوشیٹ نے کہا ہے کہ یہ بہت اچھا ہے کہ کھیل دوبارہ شروع ہو گیا ہے، ہم نے اپنی تیاری میں کبھی تبدیلی نہیں کی۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں معیاری ٹیم کے خلاف کھیلنے کا ایک اور موقع ملنے پر خوشی ہے، ہماری پوری توجہ صرف بہترین انداز میں کھیلنے پر ہے۔یاد رہے کہ سری لنکا روانہ ہونے سے پہلے بھارت کا نئی دہلی میں نمیبیا کے خلاف مقابلہ ہو گا۔بنگلادیش کی جانب سے بھارت میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ 2026ء میں شرکت پر بھارت میں اپنی ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی گئی تھی جسے آئی سی سی نے مسترد کر دیا تھا۔اس پر بنگلادیش نے احتجاجاً ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تو آئی سی سی نے بنگلادیش سے بات کرنے کے بجائے ایونٹ سے بنگلادیش کو نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر