بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ آمد پر مریم نواز کا میر سرفراز بگٹی صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی کی جانب سے پرتپاک استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا جب کہ اُنہوں نے بلوچستان کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات کی۔مریم نواز کا اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ میرا پہلا دورہ بلوچستان کا ہے، بلوچستان کے عوام کا جذبہ اور پاکستان سے وابستگی قابلِ ستائش ہے، بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی۔
مریم نواز کی کوئٹہ میں گورنر بلوچستان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
اُن کا کہنا تھا کہ ہم بلوچستان کے ساتھ ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ممکن ہے، بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں، خیرمقدم کرنے پر سرفراز بگٹی کی شکر گزار ہوں اور یہاں کے لوگوں کی ملک کے ساتھ عقیدت کو سراہتی ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرفراز بگٹی موجودہ حالات میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں، بلوچستان کے لئے پنجاب کے وسائل اور خدمات حاضر ہیں، بلوچستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں، دعا ہے کہ بلوچستان خوب آگے بڑھے، امن و امان اور خوشیوں کا گہوارہ بنے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ خوشی ہوگی کہ بلوچستان کے عوام کی خدمت کر سکوں، حوصلے اور استقامت کے ساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی صوبے کے معاملات چلارہے ہیں، بلوچستان کو فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ دُعا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہو، سکیورٹی کے لئے معاونت مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر