چینی صدر کا اسلام آباد دھماکے پر تعزیتی پیغام

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے پیر کے روز پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کو اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے ہونے والے شدید دھماکے پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے اس سنگین دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کے لئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور زخمیوں اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔صدر شی نےزور دیا ہے کہ چین نے ہر قسم کی دہشت گردی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے معصوم شہریوں کے خلاف تشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ چینی عوام ہمیشہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، قومی استحکام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے حکومت پاکستان کی کوششوں کی مستقل اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو تعزیتی پیغام ارسال کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر