چیف جسٹس سے اقوامِ متحدہ کے وفد کی ملاقات، عدالتی اصلاحات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی اقوامِ متحدہ کے ساتھ عدالتی اصلاحات پر اہم ملاقات ہوئی۔
چیف جسٹس نے اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ اور وفد سے ملاقات کی،یو این ڈی پی، یو این ویمن، یونیسف، یو این او ڈی سی اور یو این ایف پی اے کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے، ملاقات میں پاکستان کے نظامِ انصاف میں اصلاحاتی ترجیحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے انصاف تک رسائی اور عدالتی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات پر بریفنگ دی، دوران گفتگو اُنہوں نے شہری دوست، جامع اور مؤثر نظامِ انصاف پر زور دیا۔اُنہوں نے انصاف کے نظام اور گورننس و احتساب کے باہمی تعلق کو اُجاگر کیا اور مضبوط عدالتی نظام پائیدار ترقی اور جمہوری حکمرانی کی بنیاد ہے، چیف جسٹس نے پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے اداروں کے تعمیری کردار کو سراہا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بچوں سے متعلق حساس انصاف اور ادارہ جاتی صلاحیت سازی کی کوششوں کو سراہا جب کہ اجلاس میں عدلیہ اور اقوامِ متحدہ کے مابین مستقبل کے تعاون کے امکانات پر غور کیا، ملاقات میں تکنیکی معاونت، عدالتی تربیت اور ڈیٹا پر مبنی اصلاحات پر تعاون پر اتفاق کیا۔ملاقات میں پالیسی سپورٹ اور عالمی بہترین تجربات کے تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی ، ملاقات میں فریقین نے منظم رابطے اور مسلسل شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر