خودکش حملہ آور کے گھر پر چھاپہ، 2 بھائیوں، خاتون سمیت 4 افراد گرفتار

پشاور(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کے دو بھائی اور خاتون سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ خودکش بمبار کا شناختی کارڈ دھماکے کی جگہ سے ملا تھا، مبینہ حملہ آور کی شناخت آئی ڈی کارڈ پر درج نام یاسر سے ہوئی۔تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا کہ خودکش بمبار کئی ماہ افغانستان میں مقیم رہا تھ۔واضح رہے کہ اسلام کے علاقہ ترلائی میں امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں 32 افراد کے شہید اور 169 کے زخمی ہوئے تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی کلاں کے غازی شاہ امام روڈ پر امام بارگاہ کے گیٹ پر خودکش حملہ آور کو روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق خارجی خودکش کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔ضلعی انتظامیہ نے 32 افراد شہید اور 169 زخمی ہونے کی تصدیق کر دی تھی، وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔علاوہ ازیں وقوعہ کے شواہد جمع کر لیے گئے، شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد بھی لی گئی، خود کش بمبار نے پہلے فائرنگ کی، بعد میں مسجد کے ہال میں جا کر خود کو اڑا لیا، حملہ آور نے 4 سے 6 کلو بارودی مواد استعمال کیا۔ذرائع نے بتایاکہ بال بیرنگ کی تعداد بہت زیادہ تھی، حملہ آور نے راستے میں 2 جبکہ مسجد کے اندر داخل ہو کر 6 گولیاں چلائیں، گولیوں کے خول جائے وقوعہ سے مل گئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر