خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 24 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 24 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر فوری حرکت میں آتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فوجی دستوں نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور 14 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک اور انٹیلی جنس بنیاد پر کیا گیا، اس دوران ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں مزید 10 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اپنی انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر