عالمِ امن کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا : بلاول بھٹو

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا عالمِ امن کےلیےپاکستان اپنا کردارادا کرتا رہےگا۔
امریکہ کے شہر واشنگٹن میں ینگ لیڈرز کے استقبالیہ سےخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان نے جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، رنگ،نسل اور مذہب کی بنیاد پر تفریق کا خاتمہ کرنا ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں امن اورترقی کے لیے مل کرکام کرنا ہو گا، نوجوان نسل دنیا میں مثبت تبدیلی کے لیے بھرپور کردارادا کرے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نےامن،رواداری اورانصاف کا درس دیا، عدم برداشت کےمقابلےمیں مکالمےکو فروغ دینا ہوگا۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پرامن اور ذمہ دارریاست ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، خطےکےاستحکام اور عالم امن کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر