پاکستانی ہر حال میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے کہا ہے کہ پانچ فروری یومِ یکجہتی کشمیر اہل پاکستان اور اہل کشمیر کے لازوال رشتے کی علامت ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ مذہبی، ثقافتی اور سماجی بنیادوں پر قائم ہے، اہلِ پاکستان ہر حال میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے ساتھ کھڑے ہیں۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ کشمیری عوام نے قیامِ پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل پاکستان سے وابستہ کر لیا تھا، بھارت کے غیر قانونی اقدامات کشمیری عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیے ہیں، 05 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ بھارتی جبر و استبداد کشمیری عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے جبکہ بھارتی پالیسیاں عدم استحکام کا سبب ہیں، کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو ہر عالمی فورم پر اجاگر کیا جائے گا، انشاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیری عوام حقِ خودارادیت حاصل کریں گے، ریاست جموں و کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کشمیری عوام کی خواہش ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر