دہشتگردی سنگین خطرہ، پاکستان کا اقوام متحدہ سے بی ایل اے پر پابندی کا مطالبہ

نیویارک (نیشنل ٹائمز) پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے دہشتگردی کو عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے بی ایل اے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن ریاست ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں، قربانیوں میں 90 ہزار سے زائد جانوں کا نقصان اور بھاری معاشی خسارہ شامل ہے، کابل پر طالبان قبضے کے بعد دہشتگرد تنظیموں کو نئی زندگی ملی، دہشتگرد افغان سر زمین سے پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔عاصم افتخار نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی نا قابل قبول ہے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو دہشتگردی قرار نہیں دیا جاسکتا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر