پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان

کراچی(نیشنل ٹائمز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم فروخت کے دباؤ سے مندی چھا گئی۔
کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 615 پوائنٹس کے اضافے سے 184,789.71 تک پہنچا تاہم بروکرز کے تحفظات کے باعث تیزی جلد ہی مندی میں تبدیل ہو گئی۔اس وقت کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار پوائنٹس کی بالائی حد کھونے کے بعد 1150 سے زیادہ پوائنٹس کی گراوٹ سے 183,021 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 2500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار 986 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔تاہم کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1836پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 84 ہزار 174پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔واضح رہے کہ جمعرات کے روز ہنڈرڈ انڈیکس 6042 پوائنٹس کی کمی کے ایک لاکھ 82 ہزار 338 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر