بلوچستان میں فورسز کا آپریشن مکمل: دو دن میں 133 دہشتگرد ہلاک، 15 جوان شہید

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرتے ہوئے 133 امن دشمنوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، شرپسندوں نے کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، پنجگور، تمپ، گوادر اور پسنی میں حملے کیے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے اپنے غیر ملکی آقاؤں کی ایما پر بزدلانہ کارروائیاں کیں، اِن حملوں کا مقصد مقامی آبادی کی زندگی کو درہم برہم کرنا تھا، دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔اِسی طرح دہشت گردوں نے ضلع گوادر اور خاران میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، دہشت گردوں نے دانستہ طور پر 18 بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں خواتین، بچے، بزرگ اور مزدور شامل تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 2 روز میں 133 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، آواران میں 3 خود کش حملہ آوروں سمیت 92 شرپسند ہلاک ہوئے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے 15 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، فورسز نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے شرپسندوں کو فوری جواب دے کر علاقہ کلین اپ کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر