دنیا بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت کی صورتحال کا نوٹس لے: بلاول بھٹو

کراچی(نیشنل ٹائمز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی ہفتہ کے موقع پر پیغام جاری کر دیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دنیا بھر سے رواداری، ہمدردی اور پُرامن بقائے باہمی کے عزم کی تجدید کی اپیل کرتے ہوئے کہا بھارت میں اسلاموفوبیا اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں فروغ پاتی نفرت تیزی سے بڑھ رہی ہے، عالمی برادری بھارت میں ریاستی سرپرستی میں اقلیتوں کے خلاف پنپتی نفرت کی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا عدم برداشت، نفرت اور تقسیم کے اس دور میں مذاہب کے درمیان باہمی احترام کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے جبکہ مذاہب کے درمیان ہم آہنگی انسانیت کی وہ زبان ہے، جو زخموں پر مرہم رکھتی ہے، مذہبی ہم آہنگی لوگوں میں اعتماد کو فروغ دیتی اور معاشروں کو مضبوط بناتی ہے۔انہون نے مزید کہا پاکستان کی روح اس کے کثرت پسند ورثے میں پنہاں ہے، پاکستان میں مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی تاریخ، ثقافت اور امید ہمیشہ سانجھے رہے ہیں جبکہ قائداعظم کے وژن اور قائدِ عوام بھٹو شہید اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوری جدوجہد مشعل راہ ہے۔ بلاول بھٹو نے قائدین، شہریوں کی مساوات اور تمام مذاہب کے احترام کو ایک منصفانہ معاشرے کی بنیاد قرار دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں مکالمہ دبایا جاتا ہے وہاں انتہاپسندی فروغ پاتی ہے جبکہ علماء، نوجوانوں، اساتذہ اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ نفرت کو مسترد کریں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمیں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور اختلافات کے حل کے لیے مکالمے کو فروغ دینا ہوگا، جو قوم ہر مذہب کا احترام کرتی ہے وہ دراصل انسانیت کی قدر کرتی ہے جبکہ ہر مذہب کا احترام کرنے والی قوم ہمیشہ طاقت اور امید کے ساتھ آگے بڑھتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر