جولائی تا جنوری : ایف بی آر کو 372 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایف بی آر رواں مالی سال جولائی 2025 سے جنوری 2026 تک 372 ارب روپے ہدف سے کم حاصل کر سکا۔
ایف بی آر کی دستاویز کے مطابق ایف بی آر 30 جنوری 2026 تک 986 ارب روپے ٹیکس وصول کر سکا، جنوری کیلئے ایف بی آر کا ہدف 1 ہزار 31 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، جنوری سے مارچ کے دوران سپر ٹیکس کی مد میں 200 ارب روپے کی وصولی متوقع ہے۔دستاویز کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران ایف بی آر مجموعی طور پر 7 ہزار 147 ارب روپے جمع کر سکا، جنوری میں انکم ٹیکس کی مد میں 452 ارب روپے کی نسبت کلیکشن 465 ارب روپے رہی، سیلز ٹیکس کا ہدف 387 ارب روپے مختص تھا اور کلیکشن 352 ارب روپے تک رہی ۔اسی دوررانیہ میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ہدف 126 ارب روپے کا ہدف تھا مگر اب تک کلیکشن 107 ارب روپے جمع ہوسکے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ٹارگٹ 65 ارب روپے جبکہ کلیکشن 61 ارب روپے تک رہی۔جنوری کے دوران 47 ارب اور جولائی سے جنوری 340 ارب روپے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے، گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 314 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے تھے، آئی ایم ایف سے مارچ 2026 تک 9917 ارب ٹیکس محصولات جمع کرنے کا معاہدہ ہے۔ایف بی آر کو دو ماہ کی مدت میں مزید 2 ہزار 765 ارب روپے سے زائد اکٹھے کرنا ہوں گے، جولائی سے جنوری کیلئے ایف بی آر کا ہدف 7 ہزار 521 ارب روپے مختص کیا گیا تھا، گزشتہ مالی سال 2024-25 کے پہلے سات ماہ میں 6 ہزار 699 ارب روپے ٹیکس کلیکشن تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر