نامکمل اور غیر مصدقہ دستاویزات پر سفر کی اجازت نہیں: وزیر داخلہ

کراچی(نیشنل ٹائمز) زیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نامکمل اور بغیر تصدیق شدہ دستاویزات کے حامل مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا، انہوں نے کاؤنٹرز پر امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ نے بعض مسافروں کی سفری دستاویزات چیک کیں۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے حکام سے سفری دستاویزات کی تصدیق کرائی، انہوں نے نامکمل دستاویزات کے حامل 3 مسافروں کو روکنے والے اے ایس آئی کی حوصلہ افزائی کی، وزیر داخلہ نے کہا کہ اے ایس آئی عامر لاشاری نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ نامکمل اور بغیر تصدیق شدہ دستاویزات کے حامل مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں، مسافروں کی آڑ میں پیشہ ور بھکاریوں کو ہرگز سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پاکستان کی عزت زیادہ عزیز ہے، کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ درست دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو سفر سے روکا گیا نہ روکا جائے گا، اس موقع پر انہوں نے نے بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے امیگریشن پراسیس کے بارے میں بھی پوچھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر