شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہبازشریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لیے پائیدار مذاکرات اور سفارتی تبادلہ خیال کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عقیدے سے جڑے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔شہباز شریف اور ایرانی صدر پزشکیان نے دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دو طرفہ ادارہ جاتی میکانزم کے ذریعے اعلیٰ سطحی روابط اور مشاورت کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لیے پائیدار مذاکرات پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر