سونے کی قیمت میں پہلی بار 21 ہزار 100 روپے کا اضافہ

کراچی(نیشنل ٹائمز) عالمی اور مقامی تاریخ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں نے بڑی تاریخ رقم کردی۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار 100 روپے کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عالمی مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا بڑھ کر پہلی بار 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 90 روپے اضافے کے بعد پہلی بار 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچی۔دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 271 روپے بڑھ کر پہلی بار 11 ہزار 911 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہونے لگی۔عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں نے نئی تاریخ رقم کی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 211 ڈالر کے بڑے اضافے کے بعد پہلی بار 5 ہزار 293 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا جبکہ فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 71 سینٹس اضافے سے بڑھ کر پہلی بار 114 ڈالر 36 سینٹس تک جا پہنچی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر