بالائی علاقوں میں شدید برف باری، معمولات زندگی متاثر، راستے بند، شہری محصور

لاہور(نیشنل ٹائمز)بالائی علاقے برف سے ڈھک گئے، اندھا دھند برفباری ہوئی۔
مالم جبہ میں 3، زیارت میں 1 فٹ سے زائد برف پڑ چکی، گلیات، نتھیا گلی اور ٹھنڈیانی میں بھی ایک، ایک فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی، کمراٹ اور گلیات کی تمام شاہراہیں مکمل طور پر بند ہوگئیں، علاقے میں 5 روز سے بجلی بھی معطل رہی، شہری شدید مشکلات کا شکار ہوگئے، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگیا، خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی۔ملکہ کوہسار مری میں 9 انچ تک برف پڑ چکی، مال روڈ، جھیکا گلی اور نتھیا گلی سیاحوں کیلئے بند کر دی گئی، صرف بکنگ والوں کو اجازت دی گئی، ،شوگران جانیوالی سڑک کی بھی بندش ہوگئی، ناران سے کاغان تک راستے بحال کر دیئے گئے، چترال اور سوات کی سڑکیں صرف فور بائی فور گاڑیوں کیلئے کھولی گئیں۔کوئٹہ، قلات، مستونگ، کان مہتر زئی، مسلم باغ، چمن میں بھی برف کی موٹی تہ بچھ گئی، باغ میں برفباری کا سات، وادی نیلم میں پانچ سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، بالائی وادی نیلم میں 6 فٹ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی، بجلی و مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔پیر چناسی، بالائی نیلم، لیپہ ویلی، سدھن گلی، لسڈنہ، محمود گلی سمیت متعدد بالائی علاقوں کی شاہراہیں بدستور بند رہیں، ،بالائی علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کیلئے کوششیں جاری رہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر