وزیراعظم سے وزیر خارجہ میانمار کی ملاقات، دیرینہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف سے میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی نے ملاقات کی جس میں دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے میانمار کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت اور معاشی تعاون، تعلیم، ثقافت، استعداد سازی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔اس ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے بالخصوص انسانی سمگلنگ کے خلاف کارروائی میں میانمار کے تعاون اور آسیان (ASEAN) کے ساتھ پاکستان کی شمولیت کے لیے میانمار کی حمایت کو سراہا۔میانمار کے وزیر خارجہ نے وزیرِ اعظم کی جانب سے دیے گئے پرتپاک استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے میانمار کی قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی نے 28 مارچ 2025 کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان کی بروقت امداد پر بھی وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر