اے کیٹیگری کرکٹرز میچ فیس میں اضافے کے خواہاں

کراچی: (نیشنل ٹا ئمز)سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں شامل کرکٹرز میچ فیس میں اضافے کے خواہاں ہیں جب کہ اس حوالے سے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکرخان تک زبانی درخواست پہنچا دی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے جولائی میں سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا جس میں 20 کھلاڑیوں کو چار کیٹیگریز میں جگہ دی گئی،اے میں بابر اعظم، محمد رضوان، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں، ان کی ماہانہ تنخواہ میں 25 فیصد اضافہ ہوا مگر ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس نہیں بڑھائی گئیااس کے برعکس بی کیٹیگری کی ماہانہ تنخواہ 25 فیصد ہی بڑھی ساتھ ٹیسٹ میچ فیس میں 15، ون ڈے میں 20 اور ٹی ٹوئنٹی میں 25 فیصد اضافہ ہوا، سی کیٹیگری کی بھی ماہانہ تنخواہ میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا، ان کی ٹیسٹ میچ فیس 34 فیصد، ون ڈے 50جبکہ ٹی ٹوئنٹی فیس67 فیصد بڑھ گئی۔اسی طرح ایمرجنگ کیٹیگری کی ماہانہ تنخواہ 15جبکہ ٹیسٹ میچ فیس34 فیصد، ون ڈے 50 اور ٹی ٹوئنٹی67 فیصد بڑھ گئی،اس سے تمام کیٹیگریز کے کھلاڑیوں کی میچ فیس اب یکساں ہو چکی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اے کیٹیگری کے کرکٹرز میچ فیس نہ بڑھائے جانے پر خوش نہیں ہیں، انھوں نے دبے لفظوں میں اس حوالے سے احتجاج بھی کیا۔ایک سینئر کرکٹر نے گذشتہ روز پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان سے بھی بات کر کے اضافے کی درخواست کردی،البتہ کوئی یقین دہانی نہیں مل سکی ہے،کھلاڑیوں کو یقین ہے کہ بورڈ ان کی جائز درخواست کو مسترد نہیں کرے گا۔اس حوالے سے رابطے پر پی سی بی کے ترجمان نے موقف اختیار کیا کہ کسی کھلاڑی نے بھی معاوضے کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں کی ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر