گل پلازہ میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن مکمل، مزید 2 لاشیں برآمد، ہلاکتیں 73 ہوگئیں

کراچی(نیشنل ٹائمز) گل پلازہ میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن 9 ویں روز مکمل ہوگیا۔
عمارت کے ملبے سے 2 مزید افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہوگئی، ڈی این اے کی مدد سے مزید ایک لاش کی شناخت ہوگئی، مجموعی طور پر 23 لاشوں کی شناخت ہو چکی، 79 میں سے صرف 6 افراد لاپتہ رہ گئے۔ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے عمارت کو آج سیل کر دیں گے، مسنگ 13 افراد کے لواحقین نے رابطہ کیا نہ ڈی این اے نمونے دیئے، 55 افراد کے لواحقین نے ڈی این اے نمونے جمع کرائے، معاوضوں کی ادائیگی کیلئے حکومت کو 30 لاشوں کا ڈیٹا بھیج دیا، ورثا میں جلد چیک تقسیم کئے جائیں گے۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہا کل مقدمہ درج ہوا، بیانات لینے کا سلسلہ جاری ہے، 6 گارڈز سمیت 10 افراد کے بیانات ریکارڈ کئے ہیں، ڈی وی آرز سے سانحہ سے متعلق معلومات لینے کی کوشش کریں گے،غفلت اور لاپروائی ثابت ہونے پر تمام پہلو سامنے لائیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر