اسپن ہتھیاروں سے لیس کینگروز پاکستان آئیں گے

سڈنی: (نیشنل ٹا ئمز) اسپن ہتھیاروں سے لیس کینگروز پاکستان آئیں گے جب کہ 24 برس بعد پاک سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں 3 اسپنرز کھلانے کے مشورے ملنے لگے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو آئندہ برس8 ٹیسٹ میچز کیلیے ایشیائی سرزمین پرآنا ہے،کینگروز پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے، یہ آسٹریلیا کا 1998 کے بعد پاکستان کا پہلا ٹور ہوگا،اس دوران دونوں ممالک کے درمیان سیریز زیادہ تر متحدہ عرب امارات میں کھیلی جاتی رہی ہیں۔اب امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوچکی۔ ایشیا میں ٹیسٹ سیریز کیلیے کینگروز اسپن ہتھیاروں سے مکمل طور پر لیس ہوں گے۔سابق ٹیسٹ اسپنر اسٹیو او کیف نے آسٹریلیا کو دورہ ایشیا کے دوران پلیئنگ الیون میں 3 فرنٹ لائن اسپنرز شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے، وہ خود 2017 کے دورئہ بھارت کے دوران 14 وکٹیں اڑا چکے ہیں۔انھوں نے کہاکہ مچل سویپسن اور ایشٹن ایگر ایشیا میں ناتھن لائن کو سپورٹ کرنے کیلیے تیار ہیں، ایگر کی بیٹنگ صلاحیت سلیکٹرز کو تمام تینوں اسپنرز کو ایک الیون میں شامل کرنے کا موقع فراہم کرسکتی ہے،انھوں نے مزید کہا کہ بولنگ کے لحاظ سے ہم اچھی حالت میں ہیں۔ہمیں ابھی سے 3 اسپنرز، ایک فاسٹ اور ایک میڈیم پیسر کے بارے میں سوچنا چاہیے، ایشیا کیلیے یہ 5 بولنگ آپشنز بہترین ہیں، ہمارے لیے پہلے 3 پیسرز کے ساتھ کھیلنا فائدہ مند ثابت ہوا مگر گرمی اور کنڈیشنز کی وجہ سے ایشیا میں 3 اسپنرز کے ساتھ کامیابی مل سکتی ہے۔واضح رہے کہ کیمرون گرین کی موجودگی سے آسٹریلیا کو ایک اضافی سیم بولنگ آپشن میسر ہوگا،ایگر شیفلڈ شیلڈ میں سنچری سے اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں کا اظہار کرچکے ہیں، سویپسن اس وقت ناتھن لائن کے بعد سیکنڈ چوائس ٹیسٹ اسپنر ہیں،گذشتہ موسم گرما میں انھوں نے5 میچز میں 32 وکٹیں لے کر کوئنزلینڈ کو ٹائٹل جتوایا تھا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر