حیدرآباد: کوٹری سائٹ روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

حیدر آباد(نیشنل ٹائمز) کوٹری سائٹ روڈ پر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ طورا بی بی ولد رضا خان، 7 سالہ شاہ زیب ولد غلام حیدر، 5 سالہ عالم خان ولد غلام حیدر، 50 سالہ غلام حیدر ولد مرزا خان، 45 سالہ رضا خان ولد مرزا خان، 40 سالہ مسمات ثمینہ ولد روزی خان، 5 سالہ جنت بی بی ولد رضا خان، 45 سالہ صالی زوجہ غلام حیدر شامل ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، جبکہ جاں ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔



  تازہ ترین   
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر