71 افراد جاں بحق، گل پلازہ 90 فیصد کلیئر، 82 میں سے صرف 11 لاپتہ رہ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہوگئی، گل پلازہ نوے فیصد کلیئر کر دیا گیا، بیاسی افراد میں سے صرف گیارہ لاپتہ رہ گئے۔
ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سرچ آپریشن آج رات مکمل ہونے کا امکان ہے، سنارکل کی مدد سے ریسکیو ٹیمیں پھر بالائی منزل میں داخل ہوئیں، عمارت کے انتہائی حساس حصے میں سرچ آپریشن تاحال شروع نہیں کیا جا سکا۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق 16 افراد کی شناخت ہوچکی، لاشیں جل جانے کی وجہ سے ڈی این اے کا عمل بھی پیچیدہ ہے، جاں بحق افراد کے اہل خانہ کیلئے امدادی رقم کے اجرا کا عمل شروع کر دیا گیا، 8 افراد کے لواحقین کے کوائف مکمل کر لئے۔ڈپٹی کمشنر جنوبی نے اہل خانہ کو امداد کیلئے کیسز سندھ حکومت کو ارسال کر دیئے، سندھ حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک، ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر