وزیرِ خزانہ سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح سے ملاقات کی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا، ملاقات میں دوطرفہ سرمایہ کاری اور جاری منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر سعودی قیادت کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ ہوا، تکنیکی ٹیموں کے قریبی رابطے سے مشترکہ ترجیحات آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کو نئی وسعت دینے پر زور دیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اعلیٰ سطحی روابط اور باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر