گل پلازہ سے متصل رمپا پلازہ کے ستون متاثر، غیر محفوظ قرار دیکر انتظامیہ کو نوٹس

کراچی(نیشنل ٹائمز)کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر آتشزدگی کا شکار ہونے والے گل پلازہ سے متصل عمارت رمپا پلازہ کے ستون بھی متاثر ہوگئے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے گل پلازہ سے متصل عمارت رمپا پلازہ کو غیر محفوظ قرار دے دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں تیسرے درجے کی آتشزدگی کے باعث رمپا پلازہ کے ستون بری طرح متاثر ہوئے ہیں، رمپا پلازہ انتظامیہ اور دکان مالکان کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں، اس کے علاوہ رمپا پلازہ کے خطرناک حصے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ایس بی سی اے کا مزید کہنا تھا کہ عمارت محفوظ قرا ر دینے تک استعمال نہیں ہوسکے گی، رمپا پلازہ میں غیر اجازت سرگرمی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔واضح رہے کہ ہفتے کی شب گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 81 افراد لاپتہ ہیں اور فی الحال 74 لاپتہ افراد کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 28 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر