افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی: وزیراعظم

پشاور(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی، ملک میں دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے، سب جانتے ہیں سوات سے سیکڑوں دہشتگردوں کو کس نے رہا کیا، دشمنوں کے ساتھ آواز ملاکر پاکستان کیخلاف زہر اگلا جاتا ہے۔خیبرپختونخوا سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، حکومت خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے لہٰذا داخلی و خارجی سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جارہی ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑسے ختم کرنے کیلئے ریاست پُرعزم ہے اور سب کو متحد ہو کر دہشت گردی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب اگر ترقی کرتا ہے اور دیگرصوبے ترقی نہیں کرتے تو یہ پاکستان کی ترقی نہیں لہٰذا ملک اسی وقت ترقی کرے گا جب تمام صوبے ترقی کریں، بلوچستان کو 100 ارب روپے پنجاب نے اپنے حصے سے دیئے، بلوچستان کی اہم سڑک بنانے کیلئے وفاق پیسے دے رہا ہے جبکہ بلوچستان میں سولر ٹیوب ویلز کیلئے وفاق نے 40 ارب روپے دیے۔وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے دیگر صوبوں نے اپنے حصے سے 800 ارب روپے دیئے، خیبرپختونخوا کے عوام نے ریفرنڈم میں پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی، گزشتہ سال جنگ میں بھارت کے 7 جہاز مار گرائے اور آج سبز پاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے، ہم معاشی ترقی میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور ترقی کی شرح کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے، پاکستان معاشی طو ر پر مضبوط سے مضبوط ہو رہا ہے جس کی بدولت پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 40 لاکھ افغانوں کی مہمان نوازی کی، افغانستان پُرامن طور پر رہنا چاہتا ہے یا نہیں، اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگا، افغان عبوری حکومت اپنے عوام پر رحم کرے، نوجوانوں کو شدت پسندی سے بچا کر مثبت سمت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ایک حکومت نے اپنے دور میں جھوٹ کی بنیاد کا زہر گھولا، خیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت میں سرد جنگ جاری ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو فون کر کے عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شکریہ ادا کیا اوردوبارہ کبھی رابطہ نہیں کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر