گل پلازہ سانحے پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی لیے 6 ٹیمیں تشکیل

کراچی(نیشنل ٹائمز) سانحہ گل پلازہ کےریسکیو آپریشن کی مؤثر نگرانی کےلیےڈپٹی کمشنر جنوبی نےکمشنر کراچی کے احکامات پر 30 افسران پرمشتمل چھ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی کے مطابق ہر ٹیم میں ایک سربراہ کےساتھ دو اسسٹنٹ کمشنرز اور دو مختیارکار شامل ہوں گے، جبکہ یہ ٹیمیں امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں گی، تمام ٹیمیں تین شفٹوں میں کام کریں گی تاکہ ریسکیو آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔پہلی ٹیم ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ امیرفضل اویس کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے، جو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کمانڈنگ افسر کےفرائض انجام دیں گے۔ ان کے ساتھ دو اسسٹنٹ کمشنرز اور دو مختیارکار شامل ہوں گے۔دوسری ٹیم کی قیادت ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کریں گے، جو صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک آپریشن انچارج ہوں گے، تیسری ٹیم اے ڈی سی ون ساؤتھ اسمیٰ بتول بطول کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے،جو دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک کمانڈنگ افسر کے فرائض انجام دیں گی۔چوتھی ٹیم اے ڈی سی ون سینٹرل عاصم عباسی کی قیادت میں کام کرے گی، جو رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک کمانڈنٹ ہوں گے، پانچویں ٹیم اے ڈی سی ون ایسٹ سمیع اللہ سنجرانی کی سربراہی میں صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک اپنی خدمات انجام دے گی۔چھٹی اور آخری ٹیم اےڈی سی ون کیماڑی عبدالستارہکڑو کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے،جو شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک کمانڈنگ افسر کے فرائض سرانجام دیں گے، انتظامیہ کے مطابق تمام ٹیمیں گل پلازہ سانحے کے بعد جاری ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کریں گی تاکہ متاثرین کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر