پاک فضائیہ کا دستہ کثیر ملکی فضائی جنگی مشق میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ک فضائیہ کا دستہ کثیر ملکی فضائی جنگی مشق سپیئرز آف وکٹری-2026 میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا۔اس دستے میں جدید ایف-16 بلاک 52 جنگی طیارے اور فضائی و زمینی عملہ شامل ہے جو طویل فاصلے کی نان سٹاپ پرواز کے ذریعے مشق میں حصہ لینے کے لیے پہنچا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بین الاقوامی مشق پاکستان سمیت دس ممالک کی فضائی افواج کی مشترکہ تربیت ہے جس میں جدید الیکٹرانک وارفیئر آپریشنز پر خاص توجہ دی جائے گی۔پاک فضائیہ کی اس مشق میں شرکت علاقائی و عالمی عسکری تعاون کا عملی مظاہرہ ہے اور جدید جنگی ماحول میں اس کی پیشہ ورانہ مہارت کی عکاسی کرتی ہے۔پاک فضائیہ نے اپنی ایف-16 بلاک 52 طیاروں کی صلاحیتوں کا بین الاقوامی سطح پرموثرمظاہرہ کیا ہے جو عالمی فضائی افواج کے ساتھ مشترکہ جنگی تربیت میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔یہ کثیر ملکی مشق علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں پاک فضائیہ کی شرکت بین الاقوامی تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر