گل پلازے کی آگ پر 40 فیصد قابو پا لیا، سیاست نہ کی جائے: ترجمان سندھ حکومت

کراچی(نیشنل ٹائمز) سندھ حکومت کی ترجمان نے کہا ہے کہ گل پلازے میں لگی آگ پر 40 فیصد تک قابو پا لیا ہے، آگ بجھانے کے عمل میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں، ہر چیز پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی ادارے، پاک بحریہ، کے ایم سی کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے، فائر فائٹرز پلازے میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو پا رہے۔انہوں نے بتایا کہ آگ سے 5 لوگ جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے، کچھ زخمیوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے، اولین کوشش ہے کہ آگ پر فوری قابو پایا جاسکے، یہ تیسرے درجے کی آگ ہے، پلازے میں کیمیکل،کپڑا اورپلاسٹک اشیا موجود ہیں، ریسکیو، فائربریگیڈ عملہ، وفاقی و صوبائی ادارے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ ریسکیو عملے نے بتایا ہے آگ پر 40 فیصد تک قابو پایاجاچکا، اس وقت تین ہائیڈرنٹ پانی پہنچانے میں مصروف عمل ہیں، ایم اے جناح روڈ پر گرین لائن کی کنسٹرکشن جاری ہے، پانی کے ٹینکرز کو تھوڑا دور سے آنا پڑرہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پلازے میں موجود 7دروازوں میں سے صرف 2کھلے تھے، جس کی بھی غفلت ہوگی اس کیخلاف کارروائی ہوگی، چیئرمین بلاول بھٹو نے خود وزیراعلیٰ سندھ سے بات کی اورہدایات جاری کیں، ہر چیز پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، منعم ظفر ہر چیز پر سیاست کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر