سرگودھا: شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں جا گرا، 14 افراد جاں بحق، زخمیوں کی حالت تشویشناک

سرگودھا(نیشنل ٹائمز)شدید دھند سے حد نگاہ متاثر ہونے پر مزدا ٹرک خشک نہر میں جا گرا جس کے نتیجے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ یہ المناک حادثہ سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقہ گلہ پور بنگلہ کے قریب پیش آیا، 23 افراد منی ٹرک میں سوار ہوکر جنازے میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے منی ٹرک سڑک سے اتر کر خشک نہر میں جا گرا، ٹرک کے نیچے دب کر 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور دیگر شدید زخمی ہونے والے افرد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں دوران علاج مزید 7 افراد دم توڑ گئے، 11 زخمیوں میں سے مزید 3 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔دوسری جانب محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ نہر کو وارہ بندی کیلئے بند کیا تھا جس کے باعث اس میں پانی نہیں تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر