صدر و وزیراعظم کا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی علالت پر اظہار تشویش، جلد صحت یابی کی دعا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی علالت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے جلد تندرستی اور عمرِ دراز کی دعا کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھجوایا، اور کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کی صحت کیلئے پوری پاکستانی قوم دعاگو ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کے دلوں میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا بے حد احترام ہے، اللہ تعالیٰ شاہ سلمان کو تندرستی،عمرِ دراز اور قیادت کی مزید ہمت عطا فرمائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی علالت پر اظہار افسوس کیا اور کہا اس خبر پر گہری تشویش ہے کہ خادم الحرمین شریفین ہسپتال میں داخل ہیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام سعودی فرمانروا کی عزت و تکریم کرتے ہیں، خادم الحرمین الشریفین کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔خیال رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنے کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے، شاہ سلمان کے میڈیکل ٹیسٹ تسلی بخش قرار دیے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر