دہشتگردوں کو پاکستان سے اٹھا کر بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں قومی پیغامِ امن کمیٹی کا کردار انتہائی اہم ہے اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔قومی پیغامِ امن کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قیامِ پاکستان میں علما کرام اور اقلیتی برادری نے بھرپور کردار ادا کیا جبکہ آزادی کے وقت لاکھوں لوگوں نے وطن کی خاطر قربانیاں دیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام کا مقصد یہ تھا کہ بلا امتیاز سب کو برابر حقوق حاصل ہوں، آج پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے اور اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے جن کی مالیت کھربوں ڈالرز میں ہے، ان وسائل کو بروئے کار لا کر ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ اور قرضوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے جو اگرچہ مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ مئی 2025 میں ایک معرکہ پیش آیا جس میں افواجِ پاکستان نے معرکۂ حق میں بھارت کو شکستِ فاش دی، افواجِ پاکستان نے اپنی جرات، اعلیٰ ترین تربیت اور بہترین حکمتِ عملی کے باعث یہ کامیابی حاصل کی اور اس معرکے کی قیادت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج دہشتگردی کا سامنا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ پاکستانی شہید ہو چکے ہیں اور چاروں صوبوں کے شہداء نے اپنے خون سے اس وطن کی آبیاری کی ہے، پاکستان نے نہ صرف خود قربانیاں دیں بلکہ دنیا کو بھی دہشتگردی سے محفوظ بنانے میں کردار ادا کیا، اس پر دنیا کو پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کے درمیان گٹھ جوڑ موجود ہے اور ان کے خلاف تمام شواہد ہمارے پاس ہیں، دہشتگرد تنظیموں کو دشمنوں کی جانب سے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں تاہم ماضی میں جس طرح دہشتگردی کے ناسور کو ختم کیا گیا، آج بھی اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا جبکہ دہشتگردوں کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھا کر بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا۔مزید برآں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج جتنا اتحاد اور یکجہتی درکار ہے، اس کی پہلے کبھی اتنی ضرورت نہیں تھی، پیچیدہ قومی معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہوگا تاکہ پاکستان امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھتا رہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر