ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 2 خوارج ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد کے مطابق ڈی آئی خان میں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ کھتی پر حملہ کیا، پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی سے دو خوارج ہلاک ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ کہ دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔صاحبزادہ سجاد احمد کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں نے دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر