عالمی بینک کی رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی بینک نے عالمی معاشی امکانات سے متعلق اپنی تازہ رپورٹ جاری کر دی جس میں پاکستان کی رواں مالی سال معاشی شرحِ نمو 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرحِ نمو کے تخمینے میں 0.1 فیصد کمی کی گئی ہے جس کے بعد موجودہ مالی سال میں معاشی شرحِ نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس سے قبل حکومتی سطح پر اقتصادی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2026-27 کے دوران پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔عالمی بینک کے مطابق حالیہ سیلاب کے بعد زرعی شعبے کی بحالی سے معیشت کو سہارا ملنے کی توقع ہے جبکہ تعمیرِ نو اور بحالی کے منصوبوں سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری آ سکتی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی کا امکان ہے، شرحِ سود میں کمی کے باوجود مانیٹری پالیسی کو محتاط قرار دیا گیا ہے تاکہ مالی استحکام برقرار رکھا جا سکے۔عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ امریکی ٹیرف میں اضافے سے پاکستان کی برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ درآمدات میں ممکنہ اضافے کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے، ترسیلاتِ زر کے معمول پر آنے سے بیرونی مالی دباؤ بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور بینک قرضوں میں اضافے کے آثار نظر آ رہے ہیں جو مجموعی معاشی سرگرمیوں کے لیے مثبت سمجھے جا رہے ہیں، عالمی سطح پر، 2026 میں عالمی معاشی شرحِ نمو 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ 2027 میں یہ بڑھ کر 2.7 فیصد تک جا سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر