پنجاب: سرکاری محکموں میں پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اس کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے۔پنجاب حکومت کے مطابق آئندہ صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں خریدی جا سکیں گی، فیلڈ ڈیوٹی پر مامور گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ ہیں، نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2026 کا جلد اعلان ہوگا۔
نئے پٹرول پمپس کے این او سی جاری
دوسری جانب پنجاب حکومت نے 31 شہروں میں 170 نئے پٹرول پمپس کے این او سی جاری کر دیئے، 170 نئے پٹرول پمپس کیلئے ای بز پورٹل کے ذریعے این او سیز جاری کئے گئے ہیں۔پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ نئے پٹرول پمپس کیلئے این او سی کی منظوری اب الیکٹرک چارجنگ یونٹ لگانے سے مشروط ہوگی، کسی بھی نئے پٹرول پمپ کو الیکٹرک چارجنگ یونٹ کی تنصیب کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ترجمان کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کیلئے ’’گرین انرجی‘‘ کا فروغ ترجیح ہے، صوبہ میں نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی۔فیصل آباد میں 29، لاہور 14، بہاولپور 10، خانیوال، بہاولنگر میں 9 نئے پٹرول پمپس کو الیکٹرک چارجنگ کی سہولت فراہم کرنے کا پابند کیا گیا، راولپنڈی، جھنگ میں 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، قصور اور چنیوٹ میں 7 نئے پٹرول پمپس کو الیکٹرک چارجنگ یونٹ لگانے کی شرط پر منظوری دی گئی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر