اسحاق ڈار کا عباس عراقچی کو فون، ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو فون کرکے ایران کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔پاک ایران وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں نے پاک ایران سفارتی روابط جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ رابطے کے ذرائع بحال ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کے درمیان رابطے کُھلے ہیں، ضرورت پڑنے پر عراقچی اور وٹکوف کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہوتا ہے، روایتی ثالث سوئٹزرلینڈ کے ذریعے بھی رابطے کُھلے رہتے ہیں۔ان کے مطابق امریکا نے کچھ معاملات کا ذکر کیا، کچھ عمومی خیالات سامنے آئے، مجموعی طور پر ایران کبھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا، اب امریکا کی طرف سے متضاد بیانات سنجیدگی کے فقدان کو ظاہر کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر